By Hassan Bukhari
دلِ وحشی کو رام کر اور وہی ان کہی عام کر جو کہنا ہے ، کہ ہی دے آخر نہ رکھ کلیجہ تھام کر اس بار تا آخری رمق جاں نکالکوئی تو مکمل کام کر جو تو ھو تو خزاں کے چاند کو اس سال روک لوں بام پر جاری کر طریقِ مرشد حسنپابجولاں رقصِ عام کر۔۔۔