Hassan Bukhari

روک ہی لیتے

روک ہی لیتے
جاتے جاتے
شاید نہ جاتا

کہ ہی دیتے
کہتے کہتے
سمجھ ہی جاتا

مان ہی لیتے
منتے منتے
من ہی جاتا

گیان میں رکھتے
دھیان میں رکھتے
اپنے یقین وگمان میں رکھتے

رکھتے رکھتے تم میں رہتے
تم ہی میں، تم سے کہتے
کہتے کہتے۔۔۔۔بس ہی جاتا !