[ce_template id='1332']

تم اپنا ہاتھ دے جاؤ

تم اپنا ہاتھ دے جاؤ
پھر ایک مات دے جاؤ
محبت کرنے جاؤ گے
وفا بھی ساتھ لے جاؤ
میرے سارے دن تم رکھ لو
بس اپنی رات دے جاؤ
دلِ بے نام کو اپنے
میری ہی ذات دے جاؤ
فنا فی العشق حسن ہو تم
بقا بھی ساتھ لے جاؤ۔